لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف گھیرا تنگ

 لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئیں، جہاں سرکاری گاڑی سمیت بھاری جرمانوں کی حامل تین گاڑیوں کو مختلف مقامات پر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ٹریفک انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ایسی گاڑی کو روکا جس پر ایک لاکھ 34 ہزار روپے کے ای چالان واجب الادا تھے۔ دوسری جانب مال روڈ پر ٹریفک انسپکٹر نے ایک سرکاری گاڑی کو پکڑا جس پر ایک لاکھ ایک ہزار روپے کے ای چالان بقایا تھے