دو جون سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری کاآغاز

 ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے فی کالج پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے
لاہور(کرائم  رپورٹر )سرکاری کالجز میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تیاری کاآغاز دو جون سے ہوگا،سرکاری کالجز میں طلبہ کو مفت تعلیم دی جائے گی ،مفت ٹیسٹ کی تیاری کے لیے طلبہ کو رجسٹریشن کرانا ہوگی ،جون کے پہلے ہفتے میں ٹیسٹ کی تیاری شروع کرائی جائے گی ،ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے لیے فی کالج پانچ لاکھ روپے دیے جائیں گے،پچھلے سال دس ہزار طلبہ نے ٹیسٹ کی تیاری کی تھی ،فی کالج پانچ ٹرینرز رکھے جائیں گے ،گزشتہ سال پنجاب بھر میں 90 کالجز کا انتخاب کیا گیا ،رواں سال 150 کے قریب کالجز میں ایم ڈی کیٹ کی تیاری کرائی جائے گی۔