سندھ بھر میں ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں 38ہزار 609 امیدواروں کی شرکت

کراچی (آئی این پی ) کراچی سمیت سندھ بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالج و جامعات کے داخلہ ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ کا انعقاد ہوا۔ آئی بی اے سکھر کے زیر انتظام کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بیک وقت ٹیسٹ لیا گیا۔سندھ بھر سے تقریبا 38 ہزار 609 امیدواروں نے ٹیسٹ میں شرکت کی۔سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایم ڈی کیٹ 2024 دوبارہ لیا گیا کیونکہ پہلی بات لیے گئے ٹیسٹ میں پیپر لیک ہونے کے الزامات سامنے آئے تھے۔پرچہ 200 سوالات پر مشتمل تھا جس کا دورانیہ 3 گھنٹے اور 30 منٹ رہا۔