لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ ی گئی

 ملزمان چوری کی بجلی سے دو دو ایمبرائیڈری مشینیں چلا رہے تھے
لاہور(کرائم رپورٹر)لیسکوکے ایس ڈی او صوفیا آباد نے کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ایس ڈی او صوفیا آباد نے ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی سربراہی میں چیکنگ آپریشن کیا، دوران آپریشن 2 ملزمان بوگس میٹر کے ذریعے بجلی چوری کرتے پکڑے گئے، دونوں ملزمان چوری کی بجلی سے دو دو ایمبرائیڈری مشینیں چلا رہے تھے، جس کی وجہ سے لیسکو کو 24 ہزار یونٹس کا نقصان ہوا، جن کی مالیت 20 لاکھ روپے بنتی ہے، ملزمان کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔