بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑ ی گئی

لاہور (کرائم رپورٹر )شہر کے ایک بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑ ی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق ٹیم لیاقت آباد سب ڈویڑن کے علاقے میں آپریشن کر رہی تھی کہ اس دوران بیوٹی پارلر کو چیک کیا گیا تو انکشاف ہوا کہ ملزم واپڈا کی سپلائی لائن سے کنڈا لگا کر بجلی چوری کررہے ہیں۔ ملزم چوری کی بجلی سے 4اے سی چلا رہیتھے۔ بجلی چوری میں استعمال ہونیوالے تار قبضے میں لے کر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا ۔