چینی بنانے والے یونٹ میں ڈائریکٹ سپلائی لائن سے بجلی چوری کی جارہی تھی
لاہور( کرائم رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی ٹیم نے گلبرگ علاقے میں چینی بنانے والے یونٹ پر چھاپہ مار کر لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑ لی۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی لائن سے بجلی چوری کی جارہی تھی۔ چھاپہ مار ٹیم نے متعدد کیبل اور میٹر قبضے میں لیے۔انسداد چوری آپریشن ایس ای ساوٓتھ سرکل کے محمد حسین کی نگرانی میں کیا گیا۔لیسکو ٹیم نے بتایا کہ چوروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی اور لاکھوں روپے کا ڈی ٹیکشن بل بھی جاری کیا جائے گا۔اسی دوران پیرا فورس نے اس یونٹ کو سیل کر دیا ہے اور چینی کی پیکنگ اور دیگر اجزا ء کے نمونے حاصل کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کیا گیا