قانون کی حکمرانی ‘143 ممالک میں پاکستان کا130 واں نمبر

ڈنمارک،ناروے اور فن لینڈ سب سے زیادہ قانون پسند ممالک قرار پائے :ورلڈ جسٹس پراجیکٹ
 کراچی(یواین پی) قانون کی حکمرانی میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لا انڈیکس جاری کر دیا۔ورلڈ جسٹس پراجیکٹ نے رول آف لا انڈیکس جاری کردیاگیا،رپورٹ کے مطابق 143 ممالک کی فہرست میں قانونی کی حکمرانی کے لحاظ سے پاکستان 130 ویں نمبر پر ہے،ڈنمارک،ناروے اور فن لینڈ سب سے زیادہ قانون پسند ممالک قرار پائے جبکہ رول آف لامیں پہلے دس ممالک میں سے نیوزی لینڈ اور نو یورپی ریاستیں شامل ہیں۔فہرست میں برطانیہ چودہ نمبر پر اورامریکا ستائیسویں نمبر پرموجود ہے۔رپورٹ کیمطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں قانون کی بالادستی کمزور ہوئی ہے،جہاں اڑسٹھ فیصد ممالک نے گزشتہ سال کے مقابلے میں زوال دکھایا۔