مقامی لوگوں نے لاشوں کو تالاب سے نکالا، بچوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے
عمرکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) اندرون سندھ کے ضلع عمر کوٹ میں تالاب میں نہاتے تین بچے ڈوب گئے۔واقعہ نواحی گاؤں ولہار میں پیش آیا، جہاں تالاب میں نہاتے کے دوران بچے ایک دوسرے کے ساتھ کھیلتے ہوئے ڈوبنے سے جان کی بازی ہار گئے۔واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے بچوں کی لاشوں کو تالاب سے نکالا، مرنے والے والے بچوں کا تعلق اوڈ برادری سے ہے، معصوموں کی لاشیں نکالنے کے بعد سول ہسپتال منتقل کردی گئیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔