بھارتی چیف کا بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے:رانا تنویرحسین

ہر آنے والا دن  نریندر مودی سرکار اور بھارت کے لئے سبکی کا باعث بن رہا ہے
 جنگیں جھوٹ نہیں بلکہ پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں :وفاقی وزیر کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین  نے کہا ہے  عوام کی فلا ح و بہبود اولین ترجیح ہے،حکومت کی عوام دوست پالیسیوں سے عوام مکمل طور پر مطمئن ہیں ،وزیر اعظم  شہباز شریف کی مدبرانہ قیادت میں پاکستان کو عظیم ریاست بنانے کیلئے پر عزم ہیں ،بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہو چکا ہے، بھارتی چیف کا بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، آپریشن بنیان مرصوص کے 3 ماہ گزرنے کے بعد بھارتی ایئر چیف کی جانب سے بھارت کی جانب سے 6 پاکستانی طیارے مار گرانے کا بیان جھوٹ پر مبنی اور مضحکہ خیز ہے، عالمی سطح پر تنہائی کی وجہ سے بھارت بو کھلاہٹ میں مبتلا ہوچکا ہے ، جنگیں جھوٹ نہیں بلکہ پیشہ ورانہ مہارت سے جیتی جاتی ہیں ،ہر آنے والا دن مودی سرکار اور بھارت کے لیے سبکی کا باعث بن رہا ہے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،یہ ملک قیامت تک قائم رہنے کے لیے بنا ہے، کوئی میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کر سکتا۔