برازیلیہ (آئی این پی )برازیل کے عالمی شہرت یافتہ فوٹوگرافر سیباستیا سالگادو 81برس کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ ایوارڈ یافتہ برازیلین فوٹوگرافر سیباستیا سالگادو کے ادارے انسٹی ٹیوٹو ٹیرا نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے، تاہم موت کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔ادارے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گہرے دکھ کے ساتھ ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے بانی، رہنما اور ہمیشہ کے لیے ہماری تحریک کا سرچشمہ سیباستیا سالگادو اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔