ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ نے وزیر خاں مسجد میں ویڈیو بنائی
ماڈل نے نامناسب لباس زیب تن کیا ، اتھارٹی سے اجازت بھی نہ لی
لاہور (کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ پولیس نے وزیر خان مسجد میں ویڈیو ریکارڈ کرنے پر خاتون ماڈل اور فوٹوگرافر کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ والڈ سٹی لاہور اتھارٹی اہلکار اویس کی جانب سے ایف آئی آر درج کرائی گئی، شکایت ماڈل ازبیہ خان اور فوٹوگرافر زین شاہ کیخلاف مسجد کے تقدس کی پامالی الزامات پر درج کی گئی۔پولیس نے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہونے پر کارروائی کی۔ڈبلیو سی ایل اے کے اہلکار کا الزام ہے کہ ماڈل نے نامناسب لباس میں ویڈیو ریکارڈ کی اور اتھارٹی سے اجازت بھی نہیں لی تھی۔ ویڈیو چار دن قبل ریکارڈ کی گئی ،اس نے محکمے کی ساکھ کو بھی نقصان پہنچایا۔