جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی، 23مئی کو اغوا ء کیا گیا
لاہور(آئی این پی )صوبائی درالحکومت لاہور سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی اور دونوں لاہور میں رہائش پذیر تھے، 23مئی کو اغوا ء کیا گیا۔ذرائع کے مطابق بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو لاہور سے اغواء کے بعد سرائے عالمگیر لے جا کر قتل کیا گیا۔