کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ میں الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 میں دھاندلی کیخلاف عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل کے روبرو این اے 236 میں دھاندلی کیخلاف عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کی سماعت ہوئی، الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کیخلاف درخواست مسترد کردی۔الیکشن ٹریبونل نے عالمگیر خان کی انتخابی عذرداری کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔