بلاول بھٹوکاپنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں طوفانی بارش کے نتیجے میں جانی و مالی نقصان پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بارش کے دوران حادثات میں اپنے عزیزوں کو کھونے والے خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کی اور کہا کہ میری ہمدردیاں ان شہریوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بارش متاثرہ علاقوں میں بلا امتیاز امدادی سرگرمیوں کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، بارش کی وجہ سے شہریوں کو پہنچنے ہونے والے نقصان کے ازالے کیلئے جامع منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔