اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے بالائی حصوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور پنجاب میں بارشوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثات میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے متعلقہ حکام اور امدادی اداروں پر زور دیا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں تاکہ متاثرین کو بروقت مدد فراہم کی جا سکے