لاہور: بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور: شادمان کے علاقے میں 8 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے کے الزام میں ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق، بچے کو ورغلا کر اس کی دکان پر لے جانے والے ملزم کرامت مسیح نے اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، مگر بچے کے شور مچانے پر وہ موقع سے فرار ہو گیا۔ شادمان پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ بچوں کا استحصال کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ملزم کو مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے، جہاں اس کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔