لوئر مال پولیس نے 9 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق، بچہ گلی میں کھیل رہا تھا کہ ملزم نے اسے ورغلا کر اپنے گھر لے جانے کی کوشش کی، لیکن بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔ ایس پی سٹی عاطف امیر کے مطابق، لوئر مال پولیس نے فوری اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم احسان الحق کو گرفتار کیا، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے بروقت کارروائی اور ملزم کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوئر مال اور ٹیم کو سراہا، اور کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔