لاہور: گلبرگ میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور: گلبرگ میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

لاہور کے گلبرگ علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق، متاثرہ بچے عرفان گھر کا سامان لینے کے لیے مین مارکیٹ گلبرگ گیا تھا، جہاں ملزم نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔ بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم فضل کا سراغ لگایا اور اسے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔