وزیراعظم شہباز شریف آج صدر زرداری سے مشرق وسطیٰ تنازع پر اہم مشاورت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف آج صدر زرداری سے مشرق وسطیٰ تنازع پر اہم مشاورت کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کریں گے، جس میں کئی کلیدی قومی اور بین الاقوامی امور زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا مرکزی محور مشرقی وسطیٰ میں جاری تنازع کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ہوں گی۔ وزیراعظم شہباز شریف صدر مملکت کو تازہ ترین معلومات اور اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے، جس میں امریکا، ایران اور دیگر خطائی ممالک کے ساتھ پاکستان کے ثالثانہ کردار اور ممکنہ مذاکرات کی میزبانی شامل ہوگی۔ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بھی بات ہوگی، جس میں موجودہ اقتصادی چیلنجز، مالیاتی استحکام اور سیاسی تعاون کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما پاکستان کی ممکنہ مذاکراتی میزبانی کے حوالے سے اہم امور پر تفصیلی مشاورت کریں گے، تاکہ خطے میں امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔اس ملاقات کو ملکی قیادت کی سفارتی ہم آہنگی اور خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔