ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی، کشیدگی ختم کرنے میں تعاون کی یقین دہانی

ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کی تعریف کی، کشیدگی ختم کرنے میں تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین ہم منصب داٹو سری انور ابراہیم نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

 گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عید الفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امت مسلمہ کی ترقی و اتحاد کے لیے دعا کی۔ملائیشین وزیراعظم نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کی حمایت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی اپنی تازہ ترین سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی رابطے کو جاری رکھنے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق کیا، جبکہ ملائیشیا نے پاکستان کی کوششوں کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔