عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

کراچی میں سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی کے بعد نئی قیمت 4,174 ڈالر ہوگئی ہے۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی جمعہ کے روز 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 3,300 روپے کم ہوکر 4,39,762 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 2,829 روپے کمی کے ساتھ 3,77,025 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت 120 روپے کم ہوکر 5,522 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 120 روپے کم ہوکر 4,734 روپے پر آ گئی ہے۔