لاہور(کرائم رپورٹر)لیاقت آباد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے موبائل سنیچر و موٹر سائیکل چور گروپ گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان فاروق اور جمیل کو گرفتار کر کے ان سے 2 پستول، چھینے گئے 8 موبائل فون کوٹ لکھپت، لیاقت آباد فیصل ٹاؤن سے چوری ہونے والی 5 موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے عید کے دنوں میں موبائل سنیچر موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی تھیں ملزمان مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چرا لیتے تھے اس کے علاوہن راہگیروں سے گن پوائنٹ پر موبائل فون بھی چھین لیتے تھے،