بحران سے بچنے کیلئے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا آغاز آج سے ہوگا۔ افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کے لیے بیتاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویڑن اور لائیو اسٹریمنگ پر ہی دیکھے جاسکیں گے۔خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلیے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے