لاہور(سپورٹس ڈیسک) راولپنڈی میں پاکستان سپر لیگ 10 کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی کی جانب سے ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ کراچی کنگز کی جانب سے ڈیوڈ وارنز لیڈ کررہے ہیں، میچ سے قبل قومی ترانہ بجایا گیا ، جس میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی شرکت کی۔