ایف 18 طیارہ مار گرانے کا ایرانی دعویٰ، امریکی سینٹرل کمانڈ کی تردید

ایف 18 طیارہ مار گرانے کا ایرانی دعویٰ، امریکی سینٹرل کمانڈ کی تردید

امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کی جانب سے ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرانے کے دعوے کی تردید کر دی ہے۔

اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے جنگ کے دوران ایک امریکی ایف-18 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ پاسدارانِ انقلاب نے ایک ویڈیو بھی جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ یہ طیارہ چابہار کے قریب مار گرایا گیا۔ایرانی حکام کے مطابق نیول موبیلائزیشن فورس کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایک لڑاکا طیارے کو درستگی سے نشانہ بنایا، جو بعد ازاں بحرِ ہند میں گر کر تباہ ہو گیا۔تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایف-18 طیارہ مار گرائے جانے کی خبر درست نہیں۔