قحط سے دوچار افغانستان میں معصوم بچے قرض اور روٹی کے بدلے فروخت ہونے لگے :رپورٹ
کابل(آئی این پی )افغان عوام پر بھوک اور مایوسی مسلط کرنے والی طالبان رجیم کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوگیا ۔طالبان رجیم میں جاری معاشی بحران، غربت اور غذائی قلت نے افغان شہریوں کی زندگی انتہائی مشکل بنا دی، قحط سے دوچار افغانستان میں معصوم بچے قرض اور روٹی کے بدلے فروخت ہونے لگے، انسانیت سسک اٹھی۔ برطانوی نشریاتی ادار ے کے مطابق طالبان رجیم میں غریب افغان عوام دو وقت کی روٹی کیلئے اپنے بچوں کا سودا کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں، اقوام متحدہ کے مطابق افغانستان میں ہر 4 میں سے 3 افراد بنیادی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔