مودی کی نااہلی نے بھارتی عوام کو نئے بحرانوں میں دھکیل دیا

بھارتی حکومت کی ناکام پالیسی نے عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں پہنچا دیا
 گیس قلت نے بھارت کے غریب طبقے کولکڑی اور کوئلے جلانے  پر مجبور کر دیا
دبئی (آئی این پی)  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ناقص پالیسیوں نے وہاں کے عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے، لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا  ہے۔ متحدہ عرب امارات کے جریدے خلیج ٹائمز  نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے  منفی اثرات  آشکار  کردیے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گیس کی قلت نے بھارت کے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلے جلانے  پر مجبور کر دیا  ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق بڑی تعداد میں بھارتی عوام گیس سے محروم ہیں جب کہ مارکیٹوں میں ملنے والی گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔