ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافیصلہ

فلنگ اسٹیشنز پر تیل کی آمد، فروخت اور دستیاب اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگکیلئے اوگرا کا تجویز کردہ سمارٹ فون استعمال کرنا لازم قرار دے دیاگیا
اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کافیصلہ کیا گیا ہے ۔فلنگ اسٹیشنز پر تیل کی آمد، فروخت اور دستیاب اسٹاک کی ریئل ٹائم مانیٹرنگکیلئے اوگرا کا تجویز کردہ سمارٹ فون استعمال کرنا لازم قرار دے دیاگیا۔رپورٹ کے مطابق اوگرا کے تجویز کردہ موبائل فونز میں خصوصی موبائل ایپ دستیاب کی گئی ہے،فلنگ اسٹیشنزکو اوگرا کا تجویز کردہ مخصوص کمپنی کااسمارٹ فون استعمال کرنے کا پابند کردیاگیاہے،پیٹرول پمپ کے لیے دو اسمارٹ فون لازمی قرار دیئے گئے ہیں۔متعلقہ آئل مارکیٹنگ کمپنی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے میکانزم پر عمل درآمد کرانے کی پابند ہوگی،مخصوص کمپنی کے تیار کردہ سمارٹ فونز کیلیے پمپ مالکان کو 72ہزار روپے فی کس اداکرنا پڑے ہیں۔پیٹرول پمپ مالکان کاکہناہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذریعے تقریبا 25سے 26ہزار اسمارٹ فون فراہم کئے گئے،حکمنامے پر عمل درآمد کرنے سے مخصوص کمپنی کے 80سے 90 کروڑ روپے کے موبائل فونز فوری فروخت ہوئے ہیں