ایاز صادق نے بلٹ پروف گاڑی گرائونڈ کردی‘پرانی پرقومی اسمبلی آگئے سکیورٹی سٹاف نے عام گاڑی سمجھ کر روک لی

پارلیمنٹ کے سکیورٹی سٹاف نے سپیکر کی کرولا گاڑی روکی تو ایاز صادق نے شیشہ نیچے کیا اور کہا میرا نام ایاز صادق ہے ‘ میں سپیکر قومی اسمبلی ہوں
سکیورٹی سٹاف اور پولیس اہلکار سپیکر کو عام گاڑی میں دیکھ کر حیران رہ گئے ‘ سپیکر سے ایک سکیورٹی گاڑی ساتھ رکھنے کی درخواست ‘ایاز صادق نے  انکار کردیا 
اسلام آباد(آن لائن)قومی خزانے کی بچت کیلئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا منفرد اقدام‘سپیکر کو الاٹ بلٹ پروف  بی ایم ڈبلیو گاڑی کوگراؤنڈ کردی۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بدھ کو قومی اسمبلی پرانے ماڈل کی کرولا گاڑی میں آئے۔اسمبلی ذرائع کے مطابق سپیکر نے سیکیورٹی اور پروٹوکول کیلئے دی گئی گاڑیاں بھی واپس کردیں۔سپیکر عام گاڑی پر قومی اسمبلی آئے تو  پارلیمنٹ کے سیکیورٹی سٹاف نے سپیکر کی کرولا گاڑی روک لی۔اس پر ایاز صادق نے شیشہ نیچے کیا اور کہا کہ میرا نام ایاز صادق ہے اور میں سپیکر قومی اسمبلی ہوں۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا سیکیورٹی سٹاف اور پولیس سپیکر کو عام گاڑی میں دیکھ کر حیران رہ گیا ۔قومی اسمبلی سیکیورٹی حکام نے سپیکر سے ایک سیکیورٹی گاڑی ساتھ رکھنے کی درخواست کی مگر سپیکر نے انکار کردیا اور کہا کہ وہ اب چھوٹی گاڑی ہی استعمال کرینگے۔ سپیکر نے بلٹ پروف بڑی گاڑیاں بھی گراؤنڈ کروا دیں۔ کفایت شعاری اقدامات کے تحت سپیکر اسمبلی سیکرٹریٹ میں ایک ارب سے زائد کی بچت چاہتے ہیں۔