اسلام آباد(آئی این پی) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بدعنوانیوں اور فراڈ میں ملوث ہونے پر قومی اسمبلی کے سیکیورٹی اسسٹنٹ وقاص احمد کو چار ماہ کیلئے معطل کردیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد آفس آرڈر جاری کردیا گیا ۔ آفس آرڈر کے مطابق وقاص احمد کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے ہیومن ریسورس برانچ کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے