ویب ڈیسک: امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی قریبی سہیلی کی شادی میں شرکت سے انکار کر دیا جب اسے ایک حیران کن ای میل موصول ہوئی، جس میں شادی میں شریک ہونے کے لیے بھاری رقم ادا کرنے کی شرط رکھی گئی تھی۔
خاتون کی بچپن کی دوست میگن نے اسے اپنی شادی میں مدعو کیا تھا اور برائڈز میڈ بننے کی درخواست کی تھی، جس پر وہ بہت خوش ہوئی تھی۔ تاہم، اس کی خوشی اس وقت حیرت میں بدل گئی جب اسے میگن کی طرف سے ایک تفصیلی ای میل موصول ہوئی، جس میں "برائیڈز میڈ پیکج" کے اخراجات کا ذکر تھا۔ ای میل میں ایک سپریڈ شیٹ شامل تھی جس میں مختلف لازمی اخراجات کی تفصیلات درج تھیں۔ان اخراجات میں 500 امریکی ڈالر برائیڈز میڈ کے لباس کے لیے، 300 ڈالر میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے لیے، 150 ڈالر دُلہن کے تحفے کے لیے اور 100 ڈالر بیچلریٹ پارٹی کے لیے بطور ڈپازٹ شامل تھے۔ اس کے علاوہ 50 ڈالر "متفرق اخراجات" کے تحت درج تھے، جن کی وضاحت نہیں کی گئی تھی۔اس ای میل کو پڑھ کر خاتون ششدر رہ گئی اور اس نے اپنی دوست میگن سے رابطہ کیا تاکہ اسے آگاہ کرے کہ وہ یہ اخراجات برداشت نہیں کر سکتی کیونکہ وہ اپنے تعلیمی قرضے اتار رہی ہے اور اپنی بچت پر دھیان دے رہی ہے۔
تاہم، میگن نے اپنی شرط پر اصرار کرتے ہوئے کہا، "میں سب کچھ پرفیکٹ بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور یہ اخراجات ضروری ہیں۔ اگر تم میری شادی میں شرکت نہیں کر سکتیں تو میں سمجھ سکتی ہوں، لیکن میں باقی سب کے لیے اپنے منصوبے نہیں بدل سکتی۔"یہ سن کر خاتون کو بہت عجیب لگا اور اس نے اپنی پریشانی کا اظہار ریڈٹ پر کیا۔ اس نے لکھا کہ وہ ہمیشہ اپنی دوست کے ساتھ کھڑی رہی، لیکن ایسا لگتا ہے کہ میگن اپنی شادی کو ایک بہانہ بنا کر مہمانوں سے رقم وصول رہی ہے۔اس نے مزید کہا کہ جب اس نے میگن کو بتایا کہ وہ یہ تمام اخراجات برداشت نہیں کر سکتی، تو اس کے بعد سے میگن نے اس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔