پاک بھارت کی دوستی کی خوبصورت مثال: بھارتی لڑکی کی پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال پر شرکت

پاک بھارت کی دوستی کی خوبصورت مثال: بھارتی لڑکی کی پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال پر شرکت

بھارتی لڑکی کی پاکستانی سہیلی کی شادی میں ویڈیو کال کے ذریعے شرکت، سرحدی کشیدگی کے باوجود دوستی کی خوبصورت مثال

پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی سرحدیں اور کشیدگی کبھی دوستی اور رشتہ داری کو نہیں توڑ سکتیں، ایک بھارتی لڑکی نے اپنی پاکستانی سہیلی کی شادی ویڈیو کال کے ذریعے دیکھی، جس کی ویڈیو نے لاکھوں دل جیت لیے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں بھارتی لڑکی کی گہری محبت اور جدائی کی تکلیف نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں اس لڑکی نے کہا کہ وہ اپنی بہترین دوست کی شادی فیس ٹائم پر دیکھ رہی ہے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی وجہ سے وہ براہ راست نہیں جا سکتی۔یہ ویڈیو اب تک 2.5 ملین ویوز اور 1.8 لاکھ لائکس حاصل کر چکی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس جذباتی لمحے پر اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کے اتحاد کی اہمیت پر زور دیا ہے۔