بلاک بی تھری گلبرگ کے ترقیاتی کام مکمل، فنشنگ چند روز میں:بریفنگ
لاہور(خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت انجینئرنگ ونگ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بلاک بی تھری گلبرگ کے ترقیاتی کام مکمل، فنشنگ بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لی جائے گی۔بلاک بی تھری گلبرگ کو سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ کے تحت ماڈل بنایا گیا ہے۔ سی ون، ڈی ون اور سرسید روڈ پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ ایل ڈی اے گلبرگ سکیم کی لنک شاہراہوں اور مزید بلاکس میں بھی سسٹین ایبل ماڈل کے تحت کام کرے گا۔ مین بلیوارڈ سبزہ زار پر دونوں اطراف سڑک میں توسیع اور فٹ پاتھ بنائے جا رہے ہیں۔مین بلیوارڈ سبزہ زار کو آئندہ ماہ مکمل کر لیا جائے گا۔ اجلاس میں ٹولنٹن مارکیٹ، جان محمد روڈ اور لنک روڈ مادرملت تا رحمت علی روڈ بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ایل ڈی اے جلد اپنی دیگر سکیموں میں بھی سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل کے تحت ترقیاتی کاموں کا آغاز کرے گا۔جی ون مارکیٹ کمرشل زون کے ترقیاتی کام دن رات جاری ہیں۔