مین بلیوارڈ گلبرگ میں تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ

لاہور (کرائم رپورٹر) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے لبرٹی چوک، مین بلیوارڈ گلبرگ اور فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل قذافی سٹیڈیم کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں اور مین بلیوارڈ گلبرگ میں تجاوزات کے خاتمے کا جائزہ لیا۔ فیروز پور روڈ پر بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا گیا۔ قذافی سٹیڈیم کے اطراف خوبصورتی اور انفراسٹرکچر اپگریڈیشن مکمل کر لی گئی۔