لاہور (خصوصی رپورٹ) محکمہ انسانی حقوق و اقلیتی امور نے سال 2024-2025 کے تعلیمی وظائف کے اجرا کے لئے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ۔ یہ وظائف میٹرک سے لے کر پی ایچ ڈی تک کے غیر مسلم طلبا کے لئے مختص ہیں۔درخواست دہندگان کو پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنا ہوگی۔اوپن یونیورسٹیز اور ورچوئل یونیورسٹیز کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے طلبا درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔ درخواست وصولی کی آخری تاریخ 19 اپریل ہے۔