سینکڑوں طلبا کا وظائف سے محروم رہنے کا خدشہ

 بروقت رزلٹ جاری نہ ہونے سے طلبا کو اپلائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ، تمام جامعات کو نتائج فوری جاری کرنے کا مراسلہ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) جامعات کی مبینہ غفلت کے باعث سینکڑوں طلبا کا وظائف سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تفصیل کے مطابق جامعات کی جانب سے بروقت رزلٹ جاری نہ ہونے سے طلبا کو اپلائی کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔سمسٹر 3 اور 8 کے طلبا کو مشکلات ہیں۔ہونہار سکالرشپ سے مستفید ہونے کے لئے رزلٹ کا کلیئر ہونا لازمی ہے۔جامعات کے ساتھ ساتھ کالجز کے طلبا کو بھی رزلٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔کالجز کے طلبہ بھی جامعات کی جانب سے رزلٹ روکنے کی وجہ سے پریشان ہیں۔ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے تمام جامعات کے وائس چانسلر کو خط لکھ دیا ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر طلبا کے نتائج کو جاری کیا جائے۔سکالر شپس پروگرام کے لئے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 28 فروری ہے۔