کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسر تک امیدوار اہل ہونگے
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کیلئے چین میں تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا گیا ، اس پروگرام کے تحت منتخب ملازمین چین جا کر اپنے تعلیمی اخراجات چین حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے سکالرشپس کے ذریعے پورے کریں گے۔ کانسٹیبل سے لے کر ایڈیشنل آئی جی رینک کے افسر تک امیدوار درخواست دینے کے اہل ہوں گے جس کے تحت چین کی 30 یونیورسٹیوں میں سے کسی بھی یونیورسٹی میں سکالرشپ کی درخواست دی جا سکتی ہے۔ یہ سکالرشپ بیچلرز ڈگری 4 سال اور ماسٹرز ڈگری کیلئے 2 سال کیلئے ہوگا۔ پنجاب پولیس کے 3 افسر اور اہلکار اس سکالرشپ پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اے آئی جی ٹریننگ نے اس حوالے سے متعلقہ افسروں کو مراسلہ جاری کر دیا ۔