بلاول بھٹو کا عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ، رہنمائوں کو ٹاسک دیدیا

بلاول پنجاب میں  خطرے کی گھنٹی  بجانے کی تیاری

پیپلزپارٹی کے چیئرمین سے پی پی پی کارکنان، پیپلزیوتھ آرگنائزیشن،وکلا وفد کی ملاقات   ، جیالوں نے اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں، پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی: بلاول بھٹو زرداری
  لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں  خطرے کی گھنٹی  بجانے کی تیاری کرلی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عید کے بعد پیپلزپارٹی کو پنجاب میں متحرک اور فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے،رہنمائوں کو ٹاسک دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پیپلزیوتھ آرگنائزیشن اور وکلاء￿  کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میں پارٹی امور پر بات چیت کی گئی۔بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پارٹی کی تنظیم سازی جلد مکمل کی جائے گی، عید کے بعد پارٹی کو پنجاب میں مزید متحرک اور فعال کیا جائے گا۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی کارکنان کی ملاقات بلاول ہاؤس میں ہوئی، جس میں جیالوں نے اپنی تجاویز اور شکایات پیش کیں۔ مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں منظور وٹو، میاں خرم وٹو، میاں معظم وٹو، جہاں آراء￿  وٹو اور روبینہ وٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر پی پی پی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بھی موجود تھے، ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔اسی طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں راؤ بابر جمیل، تنویر جٹ، علی ساول، ملک اظہر علی اعوان، سفیان گھرکی، فیصل میر، ذکی چوہدری، علی فرید کاٹھیا، خالد مصباح، سرمد شفقت چوہدری اور صہیب ذکی نے ملاقات کی جس میں پنجاب کے مختلف اضلاع میں تنظیمی و سیاسی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔