چیچہ وطنی اور جڑانوالہ میں دو ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی اور جڑانوالہ میں دو ٹریفک حادثات، 5 افراد جاں بحق

چیچہ وطنی اور جڑانوالہ میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، جس سے دونوں علاقوں میں افسوس اور سوگ کی فضا پیدا ہوگئی۔

چیچہ وطنی کے تھانہ اوکانوالا بنگلہ کی حدود میں چک نمبر 48/12-ایل کے قریب دو موٹر سائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا گئے۔ حادثے میں دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 اور پولیس نے لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی مکمل کرلی جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسرے حادثے میں جڑانوالہ  کے روشن والی جھال بائی پاس روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ اس حادثے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ ندیم، 7 سالہ احمد اور 2 سالہ رحمت شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں پولیس کے حوالے کر دیں۔دونوں واقعات میں مبینہ طور پر تیز رفتاری اور سڑک کی صورتحال کو حادثات کی بڑی وجہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔