حکومت نے گیس کی قیمتوں میں ایک اور اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد مختلف صوبوں کے صارفین کے بلوں میں اضافہ ہوگا۔
پنجاب اور پختونخوا کے ایک یونٹ گیس استعمال کرنے والوں کا کم از کم بل 2450 روپے ہوگا، جبکہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا کم از کم بل 2651 روپے ہوگا۔
دو یونٹ استعمال کرنے والے پنجاب اور کے پی کے صارفین کا کم از کم بل 3100 روپے تک پہنچے گا، اور بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا بل 3300 روپے سے زائد ہو گا۔
تین یونٹ استعمال کرنے والے پنجاب اور کے پی کے صارفین کا بل 5500 روپے تک پہنچے گا، جب کہ بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا بل 5700 روپے ہوگا۔
چار یونٹ استعمال کرنے والے پنجاب اور کے پی کے صارفین کا بل 6000 روپے تک ہوگا، اور بلوچستان اور سندھ کے صارفین کا بل 6600 روپے تک پہنچے گا۔ یونٹس کے اضافی استعمال سے بلوں میں مزید اضافہ ہوگا۔