پنکی کیس:حتمی چالان پیش‘ قتل کی دفعہ قتل بالسبب میں تبدیل

 فٹ پاتھ سے ملنے والی لاش کی جیب سے ڈبیا برآمد ہوئی، جس پر انمول پنکی کا نام درج تھا
کراچی(آئی این پی )  جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مبینہ ڈرگ ڈیلر انمول عرف پنکی کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے پولیس کی جانب سے پیش کیا گیا حتمی چالان منظور کر لیا۔پولیس نے انمول عرف پنکی کے خلاف درج قتل کا مقدمہ تبدیل کرتے ہوئے چالان میں قتل کی دفعہ کو قتل بالسبب میں تبدیل کر دیا۔ انمول عرف پنکی کے خلاف بغدادی تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق فٹ پاتھ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی تھی، جس کی جیب سے ایک ڈبیا برآمد ہوئی، جس پر انمول پنکی کا نام درج تھا۔ لاش ملنے کے ایک ماہ بعد پولیس نے قتل کی ایف آئی آر درج کی تھی