جنوبی وزیرستان: سیاسی وسماجی کارکن تاج وزیرکیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

وانا(آئی ا ین پی ) جنوبی وزیرستان میں سیاسی وسماجی کارکن کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی تاج وزیر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ میں سوشل میڈیا پر ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔