قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈ ا کرنے پر تھانہ ڈیفنس میں مقدمہ درج کیا گیا
لاہور(کرائم رپورٹر) ڈیفنس اے پولیس نے معروف گلوکار کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ سب انسپکٹر اکرم حسین کی مدعیت میں منفی پروپیگنڈا اور قومی سلامتی کے خلاف سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کرنے پر درج کیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانے ڈیفنس اے پولیس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں مذکورہ تھانے میں گلوکار سلمان احمد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا متن میں لکھا گیا ہے سلمان احمد سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں اور ریاست کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کر رہا ہے سلمان احمد کے ایکس پر 265.4 k فالوورز ہیںملزم نے نفرت انگیز پوسٹ وائرل کی جوڈیوٹی پر تعینات پولیس آفیسر نے بذات خود دیکھی۔