پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج،ملزم گرفتار

پاکپتن(خصوصی رپورٹ) تھانہ سٹی پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم سکندر رضا نقوی کو گرفتار کر لیا، ذرائع کیمطابق سکندر رضا نقوی کی سوشل میڈیا پوسٹ میں بابا فرید الدین مسعود گنج شکر? کی شان میں گستاخی کی گئی تھی، جس پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا۔