بانی پی ٹی آئی سے جیل میں رہنمائوں اور وکلا ء کی ملاقات

ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ان کی بہنوں کو ملنے کی اجازت نہیں دی گئی
 بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے:سلمان اکرم
راولپنڈی(آئی  این پی)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں پارٹی کی رہنماوں اور وکلا ملاقات کی۔ جن میں سلمان اکرم راجا، نیاز اللہ نیازی ، بابر اعوان و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے بعد راولپنڈی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، ان کی بہنوں کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ بہنوں کی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ملاقاتوں کے حوالے سے عدالتی کارروائی سے آگاہ کیا، بتایا کہ ہمارے لیے ملاقات ضروری ہے، میڈیا سے گفتگو کہیں بھی ہوسکتی ہے۔سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے میرے موقف کی تائید کی ہے، جیل میں کچھ ملاقاتیں اوپر سے کرائی جارہی ہیں، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ اس سے پارٹی ڈسپلن خراب ہوتا ہے۔