دہشتگردوں کو دو بارہ ایک شخص نے ملک میں لا کر بسایا آج اس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے ‘ سب متحد ہو کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے
بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان پکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں،ہم تو کئی بار ریکوسٹ کر کے دیکھ چکے:وزیراطلاعات پنجاب کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (سپیشل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں ، ہم سپہ سالار کے غم میں بر ابر کے شریک ہیں ، ملک کو اس وقت دہشتگردی کے بد ترین چیلنجز کا سامنا ہے ۔ متحد ہو کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے ۔ مریم نواز عوام کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کر رہی ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوے انہوں نے کہا پانی کے تنازعے پر سندھ حکومت کو میڈیا پر بولنے کے بجائے کسی فورم پر بیٹھ کر بات کرنی چاہیے اور مسئلے کا حل نکالنا چاہیے ۔ سندھ کا پانی پنجاب ہڑپ نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کو دہشتگردی کا بد ترین چیلنج درپیش ہے ۔ یہ کسی ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے ۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو دو بارہ ایک شخص نے ملک میں لا کر بسایا آج اس کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے ۔ اب سب متحد ہو کر دہشتگردوں کو شکست دیں گے ۔ انہوں نے کہا بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان پکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں،ہم تو کئی بار ریکوئسٹ کر کے دیکھ چکے۔انہوں نے کہا مریم نواز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں،انہوں نے 30 لاکھ خاندانوں تک رمضان پیکج پہنچایا،پنجاب میں جوکام نہیں کریگاوہ گھرجائیگا،پنجاب حکومت نیفنڈدیاہے،عوام کومفت دوائیں دینی پڑیں گی۔ وزیر اطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا ہمیں انتہاپسندی کو ختم کرنا ہے،