اجلاس میں پاسکوکے مالی معاملات پر غور‘ پاسکو کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے گندم کے ذخائر اور مالی معاملات میں شفافیت اولین ترجیح ہے جبکہ وزارت قومی غذائی تحفظ نے پاسکو کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاسکو سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں گندم کے ذخائر اور پاسکو کے مالی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پاسکو کے مالی امور کے مؤثر انتظام کے لیے مختلف حکمتِ عملیاں زیر غورآئی۔گندم کے ذخائر کی بروقت اور شفاف طریقے سے نکاسی کے لیے حکمت عملی پر غورکیاگیا۔