سلامتی کونسل کشمیری عوام کے حق کو یقینی بنائے:طارق فاطمی

 مسئلہ کشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود  ، اس کا منصفانہ اور حتمی حل باقی ہے
 نیویارک (آئی این  پی )پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر بھرپور انداز میں اٹھا تے ہوئے    پائیدار امن کے قیام کے لیے سلامتی کونسل پر تنازعات کی بنیادی وجوہات حل کرنے پر زور دیا ہے ۔یو این مشن کے جاری  اعلامیے کے مطابق   وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے سلامتی کونسل میں منعقدہ کھلی بحث میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ جموں وکشمیر بدستور سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے، اس کا منصفانہ اور حتمی حل باقی ہے۔  بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی اس میں کارگر ثابت ہوگی۔طارق فاطمی نے کہا کہ کشمیری عوام سے استصوابِ رائے کے ذریعے حق خود ارادیت کے حصول کا وعدہ کیا گیا تھا، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کے اس حق کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل تنازع کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے لیے اقدامات کرے۔