گرمی بڑھنے سے پانی ذخائر میں اضافہ، ڈیموں کی سطح بلند ہوگئی

ایک ماہ کے دوران آبی ذخائر میں 9 لاکھ 57 ہزار ایکڑ فٹ اضافہ ریکارڈ کیا گیا
اسلام آباد(آئی  این پی )گرم موسم کے مثبت اثرات سامنے آنے لگے، پانی کی آمد بڑھنے کے باعث ڈیم تیزی سے بھرنے لگے، قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگیا، ایک ماہ کے دوران ملک کے آبی ذخائر میں 9 لاکھ 57 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا اضافہ ہوا۔ 17 مارچ کو ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ صرف 93 ہزار ایکڑ فٹ تھا ۔گرم موسم کے مثبت اثرات نظر آنے لگے، ڈیم تیزی سے بھر رہے ہیں، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ بڑھ گیا۔رپورٹ کے مطابق ایک ماہ کے دوران ملک کے آبی ذخائر میں 9 لاکھ 57 ہزار ایکڑ فٹ پانی کا اضافہ ہوا، 17 مارچ کو ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ صرف 93 ہزار ایکڑ فٹ تھا جو 17 اپریل کو بڑھ کر 10 لاکھ 50 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا