محرم الحرام سکیورٹی انتظامات: محکمہ داخلہ پنجاب نے ای پورٹل متعارف کرا دیا

لاہور(آئی این پی )محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب نے خصوصی اقدامات کئے ہیں۔ محرم کی مانیٹرنگ کے لیے ایک جدید ای پورٹل تشکیل دے دیا گیا ہے جس پر جلوس، مجالس، حساس مقامات سمیت تمام متعلقہ معلومات دستیاب ہوں گی۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ پانچروز کے اندر اندر تمام متعلقہ معلومات ای پورٹل کے ڈیش بورڈ پر درج کریں تاکہ محرم الحرام کے دوران کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پولیس اور انتظامیہ کو اہم ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔